حال ہی میں سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے کرکٹ سی جُڑی ماضی کی سنہری یادوں کو دہرایا۔
اُنہوں نے بتایا کہ میں کرکٹ کھیلنے کے لیے کسی ملک جاتے ہوئے پاکستانی پنجابی اسٹیج ڈراموں کی سی ڈیز ہمیشہ اپنے پاس رکھتا تھا۔
اُنہوں نے انکشاف کیا کہ ایک بار ہربھجن سنگھ بھی مجھ سے وہ سی ڈیز لیتے تھے تو میں نے اُنہیں بھی بہت ساری سی ڈیز دیں کیونکہ وہ پاکستانی کامیڈی اسٹیج ڈرامے بہت شوق سے دیکھتے ہیں۔
عبدالرزاق نے بتایا کہ خاص طور پر ویسٹ انڈیز جیسے ملک جاتے ہوئے تو میں سی ڈیز لازمی رکھتا تھا کیونکہ وہاں ہمارے پاس کچھ زیادہ کرنے کے لیے نہیں ہوتا تھا تو کرکٹ کھیلنے کے بعد ہم یہ ڈرامے دیکھتے تھے۔
واضح رہے کہ پاکستانی ڈرامے بھارت میں ہمیشہ سے ہی بہت مقبول ہیں یہاں تک کہ پرانے پاکستانی ڈرامے جیسے کہ ’ان کہی‘، ’تنہائیاں‘، ’دھوپ کنارے‘ اور ’بکرا قسطوں پر‘ بھارتی عوام کیسٹس اور سی ڈیز کے ذریعے دیکھتے تھے۔