محمد حفیظ کے مطابق وہ اپنا کیریئر پورے وقار اور احترام کیساتھ ختم کرنا چاہتے ہیں، جس کیلئے انہوں نے خود کو فٹ رکھا ہوا ہے جب کہ حالیہ عرصے کے دوران ان کی کارکردگی بھی بہتر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ قومی ٹیم کی نمائندگی کیلئے تمام تر ضروریات پوری کرتے ہیں تو سلیکشن کیلئے لازمی طور پر دستیاب ہونگے، خواہ میگا ایونٹ کو آئندہ برس تک ملتوی کیوں نہ کردیا جائے ۔
محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ان کی باؤلنگ نے کیریئر کے دوران انہیں کافی سہارا دیا ہے کیونکہ بیٹنگ میں کسی ناکامی کے وقت وہ باؤلنگ میں اس کی تلافی کر دیتے ہیں اور بائیں ہاتھ کے بیٹسمینوں کیخلاف کامیابی کی خداداد صلاحیت انہیں نمایاں کرتی ہے ۔
پروفیسر کے مطابق برائن لارا نے بھی ایک بار اعتراف کیا تھا کہ وہ ان کی باؤلنگ کیخلاف مشکلات محسوس کرتے ہیں جن کو انہوں نے کیریئر کے دوران آؤٹ کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے