اے سی سی نے ایشیا کپ 2023 کے شیڈول کا اعلان کردیا

اے سی سی نے ایشیا کپ 2023 کے شیڈول کا اعلان کردیا
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی)نے ایشیا کپ 2023 کے شیڈول کا اعلان کردیا، میچز ہائبرڈ ماڈل کے تحت پاکستان اور سری لنکا میں ہوں گے۔

ایشین کرکٹ کونسل نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی تجویز مان لی ہے۔ ایشیا کپ اکتیس اگست سے سترہ ستمبر تک لاہور اور سری لنکا میں ہوگا۔

اس ایونٹ میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور نیپال کی ٹیمیں شریک ہوں گی، ایشیا کپ میں مجموعی طورپر تیرہ میچز ہوں گے جن میں سے ابتدائی چار میچز لاہور میں کھیلےجائیں گے۔

فائنل سمیت نو میچز کی میزبانی سری لنکا کرے گا، بھارت کے پاکستان آنے سے انکار کے بعد پی سی بی نے دو مقامات پر ایشیا کپ میزبانی کرنے کی تجویز دی تھی کہ بھارت نیوٹرل مقام پر اپنے میچز کھیل لے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet