بین اسٹوک کا ورلڈ کپ 2019 پر متنازعہ بیان،بھارتی شکست پر کئی سوالات اٹھا دیے

بین اسٹوک کا ورلڈ کپ 2019  پر متنازعہ بیان،بھارتی شکست پر کئی سوالات اٹھا دیے
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انگلش کرکٹر بین اسٹوک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سال 2019 کے ورلڈکپ میں انگلینڈ کے خلاف بھارتی بلے بازوں کی رنز بنانے پر توجہ ہی نہیں تھی۔ انہوں نے بھارتی شکست پر کئی سوالات اٹھا دیے۔

بین اسٹوک نے کہا کہ کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان کو ٹورنامنٹ سے باہر کرنے کے لیے بھارت جان بوجھ کر برطانیہ کے خلاف میچ ہارا تھا۔

کرکٹ ورلڈ کپ کے 38ویں میچ میں میزبان انگلینڈ نے بھارت کو 31 رنز سے شکست دی تھی۔

برطانوی کرکٹ ٹیم کے بلے باز بین اسٹوک کا کہنا ہے کہ جس طرح بھارت نے بیٹنگ کی لگتا ہی نہیں تھا وہ میچ جیتنا چاہتے تھے۔ پہلے کوہلی اور روہت شرما اور بعد میں دھونی کی بیٹنگ پر حیرت ہوئی۔

بھارتی بلے باز ٹیم کا رن ریٹ بہتر کر کے آسانی سے میچ ہار گئے تھے۔ اس میچ سے پہلے پاکستان ٹیبل میں چوتھے نمبر پر آگیا تھا اور انگلینڈ پانچویں نمبر پر موجود تھا۔

یہ بھی پڑھیں پی سی بی نے کھلاڑیوں کیلئے احتیاطی گائیڈ لائنز تیار کر لیں

واضح رہے کہ اُس وقت بھی قیاس آرائیاں تھیں کہ بھارت جان بوجھ کر بد دلی سے کھیل کر میچ ہارا تھا۔ بین اسٹوک کا کہنا ہے کہ بھارت میچ آسانی سے جیت کر انگلینڈ کو ورلڈ کپ سے باہر کرسکتا تھا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet