ٹی20 ورلڈکپ 2024 کی منتقلی سے متعلق آئی سی سی کا بیان آگیا

ٹی20 ورلڈکپ 2024 کی منتقلی سے متعلق آئی سی سی کا بیان آگیا
ٹی20 ورلڈکپ 2024 امریکا اور ویسٹ انڈیز سے منتقل خبروں پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا بیان سامنے آگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں امریکی کرکٹ بورڈ کی جانب سے غیر یقینی صورتحال کے نتیجے میں انگلینڈ، آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کو ٹی20 ورلڈکپ 2024 کی میزبانی دینے کے حوالے سے خبریں گردش کررہی تھی۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹی20 ورلڈکپ کو امریکا اور ویسٹ انڈیز سے منتقل کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں کیونکہ اعلان آئی سی سی نے کیا ہے تو اسے حتمی فیصلہ سمجھنا چاہیے۔

آئی سی سی نے تصدیق کی ہے کہ امریکا اور ویسٹ انڈیز ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے میزبان رہیں گے جبکہ پاکستان میں 2025 کی چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے صورتحال غیر واضح ہے۔

خیال رہے آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں 20 ٹیمیں شریک ہوں گے جن کے درمیان 55 مقابلے کھیلے جائیں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایونٹ کی منصوبہ بندی شروع ہوچکی ہے اور مقام کا معائنہ مکمل کیا جاچکا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا نے گزشتہ روز خبر چلائی تھی کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا ٹورنامنٹ پاکستان سے ویسٹ انڈیز اور امریکا منتقل کیا جاسکتا ہے جبکہ سال 2024 کا ٹی20 ورلڈکپ اسکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet