عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئرلینڈ کے شہر کورک میں ڈومیسٹک کرکٹ کا میچ کھیلا جارہا تھا کہ اس دوران شہد کی ہزاروں مکھیوں نے گراؤنڈ پر دھاوا بول دیا۔
When bees trumped crickets…or cricketers!
Or alternately:
20,000 descend on Cork for cricket match.
Buzz us with your preferred headline. ?@rariohq #IP2023 #IrishCricket ☘️? pic.twitter.com/RsWOOMz20X
— Cricket Ireland (@cricketireland) June 8, 2023
شہد کی مکھیوں کی آمد پر فوری طور پر امپائر سمیت تمام کھلاڑی گراؤنڈ میں حفاظتی اقدام کے طور پر منہ کے بل لیٹ گئے اور میچ کو روک دیا گیا۔
اس دوران شہدکی مکھیاں گراؤنڈ میں ہرطرف پھیل گئیں جس کے باعث مقامی بلدیہ سے مدد مانگی گئی اور بلدیہ کے عملے نے آکر مکھیوں کو گراؤنڈ سے نکالا، اس دوران میچ تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک معطل رہا جس کی وجہ سے 50 اوورز کے میچ میں سے 12 اوورز کم کرنا پڑے۔