ایشیاکپ کے بائیکاٹ کی خبروں پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا ردعمل سامنے آگیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کے بائیکاٹ کی بھارتی خبروں کو مسترد کردیا۔
کرکٹ پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا سے گزشتہ روز خبریں آئیں تھی کہ ایشیاکپ کی میزبانی اگر گرین شرٹس کے ہاتھوں سے جاتی ہے تو پاکستان کرکٹ ٹیم ستمبر میں شیڈول ایشیاکپ کا بائیکاٹ کردے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی ایشیاکپ کی میزبانی کے حوالے سے اپنی پوزیشن ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کو بتاچکا ہے تاہم قیاس آرائیوں اور افواہوں کے باوجود بورڈ پُرعزم ہے کہ ٹورنامنٹ کا انعقاد پاکستان کے تجویز کردہ ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہوگا۔
گزشتہ روز بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے میڈیا کی ذریعے خبریں چلائیں تھی کہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی جانب سے ہائبرڈ ماڈل مسترد ہونے اور بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ جانے پر پاکستان ایشیاکپ کا بائیکاٹ کرسکتا ہے۔