آئی سی سی کی بھارت کو بڑی دھمکی، بھارت کرکٹ بورڈ پریشان

بھارت کو آئندہ سال ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کی میزبانی بچانے کے لالے پڑ گئے
بھارت کو آئندہ سال ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کی میزبانی بچانے کے لالے پڑ گئے، آئی سی سی نے آئندہ سال میزبانی واپس لینے کی دھمکی دے دی۔

بھارت کی آئندہ سال ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کی میزبانی خطرے میں پڑ گئی، آئی سی سی نے ٹیکس استثنیٰ کے معاملے پر بی سی سی آئی کو میزبانی سے محروم کرنے کی دھمکی دے دی۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کو حکومت کی جانب سے ٹیکس استثنیٰ پر 18 مئی تک غیرمشروط تصدیق فراہم کرنا تھی جس میں وہ ناکام رہا۔

آئی سی سی نے بھارت کو دھمکی دی ہے کہ وہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کی میزبانی واپس لینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں، بی سی سی آئی نے کرونا کے باعث ڈیڈ لائن میں 30 جون تک توسیع کی درخواست کی تھی جسے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مسترد کردیا تھا۔

آئی سی سی نے بی سی سی آئی سے کہا تھا کہ وہ 2016 کے ورلڈ ٹی ٹوینٹی کے دوران 2018 ٹیکسوں میں کٹوتیوں کی تلافی کرے، بی سی سی آئی کو 23 ملین امریکی ڈالر کی رقم ادا کرنے کو کہا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی ٹورنامنٹس کے سرکاری براڈ کاسٹروں، اسٹار ٹی وی نے آئی سی سی کو اپنی ادائیگی سے ٹیکسوں میں کٹوتی کی تھی چونکہ اس کی قیمت عالمی انتظامیہ کو اٹھانا پڑی لہٰذا وہ اب چاہتے ہیں کہ بی سی سی آئی اس کی تلافی کرے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet