انگلینڈ میں جاری ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی شاندار پرفارمنس کا سلسلہ جاری ہے۔
شاہین شاہ آفریدی نے برمنگھم بیئرز کے خلاف میچ میں تین وکٹیں حاصل کیں ان کی بہترین کارکردگی نے ناٹنگھم شائر کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
شاہین آفریدی کا برمنگھم بیئرز کے کپتان معین علی پہلا شکار بنے جن کا کیچ کیلوین ہیریسن نے تھاما، دو گیندوں بعد ہی انہوں نے الیکس ڈیویس کو بھی چلتا کیا۔
اس کے بعد ان کا تیسرا شکار ایڈبرنارڈ بنے، شاہین آفریدی نے تین وکٹیں حاصل کیں اور 39 رنز دیے، انہوں نے ناٹنگھم شائر کو گیارہ رنز سے فتح دلوا دی۔
گزشتہ میچ میں شاہین آفریدی نے ووسٹر شائر کے خلاف ایک وکٹ حاصل کی تھی اور جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 29 رنز بنائے تھے۔
جبکہ گزشتہ میچ میں شاہین آفریدی نے ووسٹر شائر کے خلاف ایک وکٹ حاصل کی تھی اور جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے چار چھکوں کی مدد سے 11 گیندوں پر 29 رنز بنائے۔