روسی لڑاکا طیاروں نے امریکی جہاز کو بحیرۂ روم میں روک لیا مگر کیوں؟ ویڈیو وائرل

امریکی جہاز
روس اور امریکا آمنے سامنے آگئے۔ روسی لڑاکا طیاروں نے امریکی جہاز کو بحیرۂ روم میں روک لیا۔

امریکی بحریہ نے ویڈیو اور تصاویر جاری کی ہیں جس میں دکھایا گیا ہے کہ دو مکمل طور پر مسلح روسی ایس یو -35 فلانکر ای لڑاکا طیاروں نے مشرقی بحیرہ روم میں پوسیڈن میری ٹائم پیٹرول طیارہP-8A کو فضا میں روکا، امریکی بحریہ کا کہنا ہے کہ35s نے65 منٹ تکP-8A کے دونوں طرف روکے رکھا، جو ایک نہایت غیر ذمہ داران رویہ ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روسی بحریہ کےحکام کا کہنا ہے کہ امریکی بحری جہاز کا بحیرۂ روم کے مشرق میں داخلہ غیر محفوظ تھا۔روسی بحری حکام کے مطابق بحیرۂ روم پر پرواز کے دوران امریکا اور روس کے طیارے آمنے سامنے آ گئے تھے،روسی لڑاکا طیاروں نے امریکی طیارے کو گھیر کر پیچھے ہٹا دیا۔گزشتہ روز بحیرۂ روم میں امریکی جہاز کو روکنے کا یہ 2 ماہ میں تیسرا واقعہ ہے، اس سے قبل اپریل میں دو اس طرح کے واقعات سامنے آئے۔

 

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet