پاکستانی فاسٹ بولر زمان خان کی ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں شاندار پرفارمنس

Advertisements
پاکستانی فاسٹ بولر زمان خان کی ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ شاندار پرفارمنس
انگلینڈ میں جاری ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں پاکستانی فاسٹ بولر زمان خان کی شاندار پرفارمنس کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈربی شائر کی نمائندگی کرنے والے زمان خان نے برمنگھم کے خلاف چار اوورز میں 34 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ زمان نے 12 گیندیں ڈاٹ بھی کرائیں۔

اس کے علاوہ ڈربی شائر کے حیدر علی نے میچ میں 32 رنز بنائے جبکہ ناٹنگھم شائر کے شاہین آفریدی نے پھر بیٹنگ کے جوہر دکھائے، انہوں نے چار چھکوں کی مدد سے 11 گیندوں پر 29 رنز بنائے۔

لیسٹرشائر کے نسیم شاہ نے بھی چار اوورز میں 20 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet