ایران کا علاقائی استحکام کیلئے پاکستان اور بھارت سمیت خلیجی ریاستوں کیساتھ نیول الائنس بنانے کا اعلان

Advertisements
ایران کا علاقائی استحکام کیلئے پاکستان اور بھارت سمیت خلیجی ریاستوں کیساتھ نیول الائنس بنانے کا اعلان
ایرانی نیوی کے کمانڈر شہرام ایرانی نے کہا ہے کہ علاقائی استحکام کے لیے پاکستان اور بھارت سمیت خلیجی ریاستوں کے ساتھ بحری اتحاد بنانے کا منصوبہ ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہرام ایرانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایران کا خلیجی ممالک کے ساتھ نیول الائنس بنانے کا منصوبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیول الائنس میں سعودیہ، یو اے ای، بحرین، قطر، عراق، پاکستان اور بھارت شامل ہوں گے۔

ایرانی نیوی کمانڈر کا کہنا ہے کہ علاقائی ممالک نے سمجھ لیا ہے تعاون میں ہی سلامتی ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet