بھارت کے ساتھ سرحدی کشیدگی, چینی صدر نے اپنی فوج کو جنگ کی تیاری کا حکم دے دیا

چینی صدر
بھارت کے ساتھ سرحدی کشیدگی کے بعد چینی صدر نےفوج کو جنگ کے لئے تیار رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملکی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے یہ حکم پارلیمنٹ اجلاس کے دوران پیپلز لبریشن آرمی اور پیپلس آرمڈ پولیس فورس کے نمائندوں کی میٹنگ میں کہی،شی جن پنگ سینٹرل کمیٹی کی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکریٹری اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین بھی ہیں۔چینی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سکریٹری اور فوج کے سربراہ 66 سالہ جن پنگ نے کہا کہ سرحد پر کشیدگی بڑھ رہی ہے اور کئی ممالک مل کر چین کو نشانہ بنانے کی تیاری میں ہیں، ایسے میں فوج کو جنگ کے لئے تیار رہنا چاہئے۔

چینی صدر نے فوج کو حکم دیا کہ وہ جنگ کی تیاری شروع کرے، اپنی ٹریننگ کو بڑھائے تمام حالات سے فوری اور موثر طریقے سے نمٹے اور پوری طاقت کے ساتھ قومی خود مختاری، سیکیورٹی اور ترقی سے منسلک مفادات کی حفاظت کرے۔شی جن پنگ کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس نے عالمی منظر نامے، چین کی سلامتی اور ترقی پر گہرے اثرات مرتب کئے ہیں۔

دوسری جانب لداخ اور سکم بارڈر پر چین نے مزید پانچ ہزار چینی فوجی تعینات کردیئے ، بھارتی بھیگی بلی بن گیا ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی خطے میں من مانی کرنے کا خواب چکنا چور ہو گیا ۔ لداخ اور سکم بارڈر پر چین اور بھارت میں جاری جھڑپوں کے باعث ؎ بھارت کو منہ کی کھانا پڑی۔ چینی افواج نے لداخ اور سکم بارڈر پر مزید پانچ ہزار فوجی تعینات کر دیئے ہیں۔

جس کے بعد  بھارتی فوج چینی افواج کے سامنے بھیگی بلی بن کررہ گئی ہے۔ چینی افواج ان مقامات پر فوجی زمین دوزبنکر بھی بنا رہی ہے۔ وادی گالوان کے اطراف میں چینی فوجیوں کے 8 خیمے دیکھے گئے ۔ چین نے موقف اختیار کیا ہے کہ بھارت غیر قانونی تعمیرات کررہا ہے ۔ یاد رہے اس سے قبل چینی افواج سے ٹھکائی کے بعد بھارتی افواج نے بینر اٹھا کر واپس جانے کی اپیل کر دی ہے۔

بینر پر بھارتی فوج نے چینی افواج کے لئے پیغام لکھا تھا کہ آپ اس وقت بھارتی حدود میں موجود ہیں، براہ کرم آپ معاہدے کی پیروی کرتے ہوئے واپس چلے جائیں۔ اس بینر کے بعد بھارتی افواج کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب بھارتی افواج کو آڑے ہاتھوں لیا جا رہا ہے۔ کچھ صارفین کی جانب سے سنجیدگی سے تنقید کی جا رہی ہے جبکہ کچھ لوگ اسے بھارتی فلموں سے جوڑ رہے ہیں۔

اس صارف کا کہنا تھا کہ چین نے جس بھارتی بہادری کے بارے میں سنا ہے وہ صرف ان کی فلموں میں نظرآتی ہے۔ایک صارف نے بھارتی فوج کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ بہادری صرف کشمیریوں کے سامنے ہی دکھا سکتے ہیں۔ایک صارف نے بھارتی افواج کے اس اقدام کو ان کی جانب سے معافی کا عمل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے معافی مانگتے ہوئے چہرے عجیب ہیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet