امریکی صدر تقریب کے دوران لڑکھڑا کر گرپڑے

امریکی صدر لڑکھڑا کر گرپڑے
امریکی صدر جوبائیڈن ایک تقریب کے دوران اسٹیج پر موجود ریت کے چھوٹے سے تھیلے سے ٹکرائے اور لڑکھڑا کر گر پڑے۔

صدر بائیڈن جمعرات کو کولوراڈو میں ایئر فورس اکیڈمی سے فارغ التحصیل ہونے والے کیڈٹس کو ڈگری دینے کی تقریب میں شریک ہوئے جہاں ان کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا۔

اس موقع پر اسٹیج پر موجود ایئرفورس کے اہلکاروں نے امریکی صدر کو سنبھالا اور انہیں دوبارہ کھڑا کیا جس کے بعد وہ واپس جاکر اپنی نشست پر بیٹھے ہیں۔

 وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن بالکل ٹھیک ہیں، انہیں کسی قسم کی چوٹ نہیں آئی۔

امریکی صدر کے تقریب کے دوران گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی کافی وائرل ہورہی ہے، صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ 80 سالہ جوبائیڈن امریکی تاریخ کے معمر ترین صدر ہیں اور صدارت سنبھالنے کے بعد وہ کئی بار لڑکھڑا چکے ہیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet