جونئیر ہاکی ایشیاکپ؛ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج فائنل میں مدمقابل

 پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج فائنل میں مدمقابل
جونئیر ہاکی ایشیاکپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج فائنل میں مدمقابل آئیں گی۔ پاکستان نے مسلسل تیسری بار اور مجموعی طور پر ساتویں بار ٹورنامنٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔

گزشتہ روز عمان میں جاری جونیئر ایشیاکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان نے ملائیشیا کو 2-6 سے شکست دیکر ایونٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کی تھی جبکہ بھارتی ٹیم نے جنوبی کوریا 1-9 کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

پاکستان نے مسلسل تیسری بار اور مجموعی طور پر ساتویں بار ٹورنامنٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔ لیگ اسٹیج کے دوران رواتیی حریفوں کو میچ ایک ایک گول سے برابر رہا تھا جبکہ دونوں فائنلسٹ بھارت اور پاکستان ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست ہیں۔

دونوں ٹیمیں 2015 میں ملائیشیا میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے فائنل میں ایک دوسرے سے مد مقابل آئی تھیں تاہم بھارت نے پاکستان کے خلاف 2-6 سے فتح اپنے نام کی تھی۔

پاکستان نے آخری بار 27 سال پہلے بھارت کو ہی ہراکر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا، اب تک دونوں ٹیمیں 3 بار فائنل میں آمنے سامنے آچکی ہیں جس میں ہندوستان کا پلڑا بھاری رہا۔ بھارت نے 2004 اور 2015 میں فتح پائی جبکہ 1996 میں پاکستان کو ٹرافی اٹھانے کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔

قومی ٹیم کے ہیڈکوچ رولنٹ اولٹمنز کا کہنا ہےکہ پاکستانی ٹیم بھرپور فارم اور ردھم میں ہے، بھارت کے ساتھ فائنل پریشر سے بھرپور میچ ہوگا تاہم امید ہے کہ فائنل بھی جیتیں گے۔

مینجر حنیف خان کا کہنا ہےکہ بھارت کے ساتھ لیگ میچ برابر کھیلا تھا، ان کے گیم پلان کا اندازہ ہے، کوشش ہوگی کہ نئی پلاننگ کے ساتھ ان کو ہرائیں۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں آج شام پاکستانی وقت کے مطابق شام 9 بجے ایک دوسرے کے آمنے سامنے آئیں گی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet