بابر اور رضوان کی تصویر پر سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے

بابر اور رضوان کی تصویر پر سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے
قومی ٹیم کےکپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان ہارورڈ یونیورسٹی بزنس اسکول کےایجوکیشن پروگرام میں شرکت کیلئے امریکا میں موجود ہیں تاہم اس دوران کپتان کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

گزشتہ روز بابراعظم نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے دلچسپ کیپشن درج کیا، تصویر میں بابر کو صوفے پر لیٹے پیپر پڑھتے دیکھا جاسکتا ہے تو دوسری جانب رضوان بھی اردگرد پیپر پھیلائے ان میں مصروف ہیں۔

اس پوسٹ کے کیپشن میں بابر اعظم نے لکھا کہ ’ یہ کیا ہورہا ہے؟

اس پوسٹ کے شیئر ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جانے لگے، ایک صارف نے پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ موج ، مستی اور تیاری۔

ایک اکاؤنٹ سے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا گیا کہ ایگزام کی تیاری۔

نواز نامی صارف نے بابر رضوان کو پیغام دے ڈالا کہ یہاں پر پہلی پوزیشن لینی ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet