نیشنل گیمز میں جڑواں بہنوں نے گولڈ میڈل جیت لیا

نیشنل گیمز کے ووشو ایونٹ میں ہنزہ کی جڑواں بہنوں نے سونے کے تمغے اپنے نام کرلیے۔
نیشنل گیمز کے ووشو ایونٹ میں ہنزہ کی جڑواں بہنوں نے سونے کے تمغے اپنے نام کرلیے۔ ووشو کے مقابلے میں منیشا نے 70 کے جی میں گولڈ میڈل جیتا جب کہ ملیحہ نے 65 کے جی میں سونے کا تمغہ حاصل کیا۔

جڑواں بہنیں انٹرنیشنل سطح پر بھی پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہیں، ہنزہ میں دونوں بہنیں لڑکوں کے ساتھ ٹریننگ کرتی ہیں، ساتھ ہی دونوں بہنوں کا عزم ہے کہ مارشل آرٹ کے کھیل میں پاکستان کا نام روشن کریں۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منیشا کا کہنا تھا کہ فوکس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنا ہے، انٹرنیشنل سطح پر تیاری کا موقع ملا تو مایوس نہیں کریں گے۔

ملحیہ نے کہا کہ دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستان کے کونے کونے میں بھرپور ٹیلنٹ ہے، کبھی کسی سطح پر دونوں آمنے سامنے آئیں تو پروفیشنلز انداز سے کھیلیں گی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet