ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ؛ آئی سی سی کا ٹیموں کیلئے انعامی رقم کا اعلان

آئی سی سی
آئی سی سی نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لیے انعامی رقم کا اعلان کردیا۔ فائنل جیتنے والی ٹیم کو 16 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم ملے گی۔ رنر اپ ٹیم کو 8 لاکھ ڈالر سے نوازا جائے گا۔انعامی رقم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لیے تمام ٹیموں کے لیے کل انعامی رقم 38 لاکھ ڈالررکھی گئی تھی۔پوائنٹس ٹیبل کے تیسرے نمبر پر آنے والی ساؤتھ افریقی ٹیم کے حصے میں 4۔ لاکھ 50 ہزار ڈالر آئے۔

انگلینڈ کو 3 لاکھ 50 ہزار ڈالر،سری لنکا کو 2 لاکھ ڈالر ملیں گے۔پاکستان کو ٹیسٹ چیمپٸن شپ میں سے ایک لاکھ ڈالرادا کیا جائے گا۔

نیوزی لینڈ،ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کو بھی ایک ایک لاکھ ڈالر ملے گا۔آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 7 جون کو کھیلا جائے گا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet