فاسٹ بولر احسان اللہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئے

احسان اللہ
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر احسان اللہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئے۔

قونئ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی اور ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر احسان اللہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

فاسٹ بولر احسان اللہ کے نکاح کی تقریب سے لیا گیا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں انہیں اپنے خاندانی بزرگوں کے درمیان میں بیٹھے مٹھائی کھاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق احسان اللہ کی نکاح کی تقریب میں ان کے عزیز واقارب اور خاندان کے افراد نے شرکت کی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet