وزیر اعظم نے 34 ویں قومی کھیلوں کا باضابطہ افتتاح کر دیا

وزیر اعظم نے 34 ویں قومی کھیلوں کا باضابطہ افتتاح کر دیا
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے پیر کو کوئٹہ میں 34 ویں نیشنل گیمز کا باضابطہ افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ملک میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائیں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 19 سال بعد قومی کھیل کوئٹہ میں ہو رہے ہیں، تاریخی شہر میں کھیلوں کا انعقاد ملک سے محبت کا عظیم شاہکار ہے،ماضی میں ہم نے سکول بنائے، کھیلوں کے میدان سجائے، نوجوانوں نے اپنی محنت اور صلاحیت سے پاکستان کا نام روشن کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج وہ شہید جنہوں نے کروڑوں پاکستانیوں کی زندگی کو محفوظ کرنے کیلیے دہشتگردی کا مقابلہ کیا آج پوری قوم پنے ان شہیدوں کو کو سلام کرتی ہے.

انہوں نے کہا ہے کہ آج سے 15,20 سال پہلے کس طرح دہشتگردی نے پاکستان میں تباہی مچائی تھی اور کوئی شہر کوئی گاؤں کوئی کونہ دہشتگردی سے محفوظ نہ تھا لیکن دہشتگردی کے خاتمے کیلیے ہماری افواج کے جوانوں اور آفیسرز نے قربانیاں دی اور ملک میں امن بحال کروایا۔

شہبازشریف نے کہا کہ نیشنل گیمز 19 سال بعد کوئٹہ میں منعقد کیے جارہے ہیں یہ ایک بہت مبارک دن ہے. پاکستان کے ان نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیت یے اس کو بروئے کار لاکر نہ صرف پاکستان میں بلکہ دنیا بھر کے ہر میدان میں پاکستان کا نام روشن کرسکتے ہیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet