غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان میں اب کوئی سیکیورٹی ایشو نہیں۔ ساری دنیا کی ٹیموں نے پاکستان آ کر کھیل لیا ہے۔ پاکستان میں ایشیا کپ ضرور ہوگا اگر نہیں ہوا تو تین ملکی ٹورنامنٹ کا پلان تیار ہے۔
چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی نے انکشاف کیا کہ سری لنکا ایشیا کپ اپنے ملک میں کرانے کیلیے اے سی سی پر دباؤ ڈال رہا ہے۔ اس کے لیے وہ ستمبر میں یو اے ای میں بہت گرمی ہونے کا جواز پیش کر رہا ہے۔ ایشیا کپ کا میزبان پاکستان ہے، سری لنکا میں گیٹ منی کم ملے گی۔ اگر ایشیا کپ پاکستان میں نہ ہوا تو ہمارے پاس تین ملکی سیریز کرانے کو پلان مکمل ہے۔
نجم سیٹھی نے سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کے قومی ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے دیے گئے بیان پر کہا کہ ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے بھارت جانے کا فیصلہ شاہد آفریدی کا نہیں حکومت کا ہوگا۔ اگر حکومت نے کہا کہ ورلڈ کپ کھیلنے جائیں تو ہم وہاں ضرور جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ جے شاہ کی درخواست پر نائب صدر اے سی سی پنکج کھمجی سے ملاقات کی۔ ایشیا کپ کیلیے ہائبرڈ ماڈل پر مثبت ردعمل سامنے آیا۔ کہا گیا 15 مئی کو بتائیں گے لیکن ابھی تک فیصلے کا انتظار کر رہا ہوں۔