بابر اعظم کی گاڑی کو لاہور ایکسائز پولیس نے روک لیا

بابر اعظم کی گاڑی کو لاہور ایکسائز پولیس نے روک لیا
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ایکسائز پولیس نے لاہور کے مین لبرٹی چوک پر روک لیا۔

بابر اعظم کو اپنی لگژری گاڑی میں لاہور کے لبرٹی چوک سے گزرتے ہوئے ایکسائز پولیس نے روکا۔

ایکسائز پولیس نے بابر اعظم کو گاڑی کی نمبر پلیٹ کے فونٹ سائز اسٹینڈرڈ سائز سے کم ہونے پر روکا۔

بابر اعظم نے پولیس افسر کے ساتھ مکمل تعاون کیا، اس دوران انہیں گاڑی کی نمبر پلیٹ تبدیل کرنے کی ہدایت کی گئی۔

پولیس کی جانب سے گاڑی کے کاغذ اور دیگر ضروری دستاویزات کے حوالے سے بھی پوچھا گیا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet