کاؤنٹی کرکٹ میں حسن علی کی شاندار ہیٹ ٹرک

فاسٹ بولر حسن علی
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں شاندار ہیٹ ٹرک کرکے مداحوں کے دل موہ لیے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق قومی فاسٹ بولر حسن علی نےکاؤنٹی کرکٹ کی سیکنڈ الیون کے ٹی ٹوئنٹی ایونٹ میں شاندار بولنگ کرتے ہوئے وکٹوں کی ہیٹ ٹرک مکمل کی اور میچ میں مجموعی طور پر 5 شکار کیے۔

واضح رہے کہ حسن علی نے یہ کارنامہ ورکشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے نارتھمپٹن شائر کے خلاف انجام دیا۔ جس کی بدولت وارکشائر بیئرز کو 78 رنز کے مارجن سے فتح سے ہمکنار کیا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet