آئی سی سی ون ڈے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری

آئی سی سی ون ڈے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔

ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ کے ٹاپ فائیو بیٹرز میں 3 پاکستانی بیٹرز شامل ہیں۔ بابراعظم کا بیٹرز میں پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ فخرزمان تیسرے اور امام الحق چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

فہرست کے مطابق آئرلینڈ کے ہیری ٹیکٹر2 درجے ترقی کے بعد 7 ویں نمبر پرآگئے جبکہ بھارت کے ویرات کوہلی تنزلی کے بعد 8 ویں نمبر چلے گئے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جاری کردہ فہرست کے مطابق بولرز میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کا پہلا محمد سراج کا دوسرا، مچل اسٹارکا تیسرا جبکہ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی دسویں نمبر پر موجود ہیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet