حقائق اور سندھ حکومت کی صفائ مہم

حقائق اور سندھ حکومت کی صفائ مہم

تحریر:فرقان فاروقی

کراچی کون صاف کرے گا پہ درپہ صفائ مہمات کے بعد کراچی کی صورتحال کچھ بہتری کے بعد دوبارہ زبوں حالی کی جانب گامزن ہو جاتی ہے، کراچی کو مستقل بنیادوں پر صاف کرنے کے بجائے روایتی طریقے سے صاف کرنے سے شہر کی صورتحال میں معاملات بہتری کے بجائے ابتری کی جانب گامزن ہوچکے ہیں شہر میں ڈینگی نے وبا کی شکل اختیار کرلی ہے تو کتوں کی بھرمار نے شہریوں کی علیحدہ زندگی اجیرن کر رکھی ہے 21 ستمبر 2019 سے 20 اکتوبر 2019 تک سندھ حکومت کی جانب سے چلائ گئ صفائ مہم میں بلدیاتی نمائندگان کو ایک طرف رکھ کر کراچی کے چھ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو پانچ، پانچ کروڑ روپے دیکر مہم چلائ گئ،سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے ایم ڈی آصف اکرام نے بتایا کہ شہر میں معمول کے کچرے کے ساتھ 16 لاکھ ٹن کچرا بیک لاگ کی صورت میں موجود ہے جو لینڈفل سائیٹس پر ٹھکانے نہ لگنے کی وجہ سے شہر میں موجود ہے جب وزیراعلی سندھ نے صفائ مہم کی بریفنگ لی تو یہ کچرا 4 لاکھ ٹن تک اٹھ چکا تھا جب مہم کا اختتام ہوا جو کہ وزیراعلی سندھ کی بریفنگ لینے کے ایک ہفتے کے بعد اختتام پذیر ہوا تو سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور ڈپٹی کمشنرز کے اعدادوشمار ملا کر مجموعی طور پر بمشکل 9 لاکھ ٹن شمار ہوا جو سندھ حکومت صفائ مہم کے دوران اٹھانے میں کامیاب ہوئ دعوی کو مان بھی لیا جائے تو بقول ایم ڈی ایس ایس ڈبلیوایم بی کے مطابق بیک لاگ 16 لاکھ ٹن تھا جس میں سے 9 لاکھ ٹن کچرا اٹھایا گیا تو شہر میں اب بھی 7 لاکھ ٹن کچرا بیک لاگ کی صورت میں موجود ہے جسے اٹھائے بغیر مہم کو کامیاب قرار دے دینا انتہائ نامناسب دکھائ دے رہا ہے بہتر ہے کہ کراچی کے ساتھ انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے بیک لاگ کے مکمل خاتمے کیلئے اقدامات کئے جائیں تو بہتر ہوگا کیونکہ بلدیاتی اداروں سمیت ایس ایس ڈبلیوایم بی کراچی سے معمول کا کچرا روزانہ کی بنیاد پر اٹھانے میں یکسر ناکام ہے اور کچھ ہی عرصے میں یہ کچرا دوبارہ بیک لاگ کی صورت اختیار کر کے لاکھوں ٹن میں تبدیل ہوکر کراچی کے شہریوں کیلئے عذاب بنا رہے گا.

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں