ایشیا کپ کی میز بانی کا فیصلہ رواں ہفتے متوقع

ایشیا کپ کی میز بانی کا فیصلہ رواں ہفتے متوقع
ایشیا کپ 2023 کی میزبانی کا فیصلہ رواں ہفتے متوقع ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ہائبرڈ ماڈل پر پیشرفت ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کا اجلاس جلد بلائے جانے کا امکان ہے، اے سی سی کا ورچوئل اجلاس اسی ہفتے متوقع ہے۔

اجلاس میں پہلے ہائبرڈ ماڈل کو تسلیم کرنے پر بات ہو گی، ہائبرڈ ماڈل تسلیم کیے جانے کے بعد پاکستان کے علاوہ دوسرے ملک کا فیصلہ کیا جائے گا۔

بھارت کے پاکستان آنے کے انکار کی وجہ سے پی سی بی نے دو مرحلوں میں ایشیا کپ کرانے کی تجویز پیش کی ہے۔

پاکستان نے پہلے مرحلے کے میچز پاکستان میں اور باقی ایشیا کپ کسی دوسرے ملک میں کرانے کی تجویز پیش کی ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet