کورونا وائرس سے متاثرہ ملک کا سیاحوں کو خوش آمدید، سرحدی پابندی ہٹانے کا اعلان کر دیا

اسپین
کورونا وائرس سے متاثرہ ملک نے ایک ماہ بعد جولائی سے سیاحوں کیلیے سرحدیں کھولنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی عالمگیر وبا نے دنیا بھر میں لوگوں کو متاثر کررکھا ہے لیکن امریکا، برطانیہ اور یورپی ممالک وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں جس کے باعث گزشتہ دو ماہ سے مذکورہ ممالک میں لاک ڈاؤن جاری تھا۔وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلیے تمام متاثرہ ممالک نے اپنی زمینی، سمندری اور فضائی سرحدیں بند کردیں تھی تاہم اب ہسپانوی وزیر اعظم نے مملکت کے دروازے سیاحوں کیلیے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

اسپین کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ وائرس پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے تاہم سیاحوں آمد کا سلسلہ جولائی سے شروع سے کیا جائے گا۔وزیر اعظم نے کہا کہ بغیر تماشائیوں کے 8 جون سے لالیگافٹ بال دوبارہ شروع ہوسکتی ہے، اسپین میں کرونا وائرس اور اموات میں کمی آرہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اسپین کی پارلیمنٹ نے ہنگامی حالت کی مدت 2 ہفتوں تک بڑھا کر 6 جون کی تھی۔

واضح رہے کہ اسپین میں مہلک ترین کورونا وائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد دو لاکھ 81 ہزار 904 ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار 628 کا ہندسہ عبور کرچکی ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet