ورلڈکپ 2023: پاکستان اور بھارت کا میچ کب ہوگا؟

ورلڈکپ 2023: پاکستان اور بھارت کا میچ کب ہوگا؟
آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کا شیڈول جاری کردیا گیا۔ ایونٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا جبکہ فائنل 19 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ورلڈ کپ میں 10 ٹیموں کے درمیان 48 میچز کھیلے جائیں گے۔ ایونٹ کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلا جائے گا۔

میگا ایونٹ کا سب سے بڑا میچ پاک بھارت ٹاکرا 15 اکتوبر کو ہوگا۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ پاکستان نے ورلڈکپ میں شرکت کرنے پر آمادگی ظاہر کردی، پاکستان کے تمام میچز بھارت میں ہی ہوں گے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ میں شرکت کےلیے پاکستان کو وینیوز پر اعتراض ہے کیونکہ پاکستان کا موقف ہے کہ پاک بھارت میچ احمدآباد کی بجائے کسی اور اسٹیڈیم میں کروایا جائے۔

بی سی سی آئی پاکستان اور بھارت کا میچ احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کروانا چاہتا تھا۔ تاہم بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاک بھارت ٹاکرا کسی اور اسٹیڈیم میں کروایا جائے گا۔

پاکستان کے میچز چنئی، احمدآباد، حیدرآباد اور بنگلور میں ہوں گے۔

فائنل میں پہنچنے پر پاکستان احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلنے پر راضی ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet