سعودی شاہی خاندان کا اہم رکن چل بسا

سعودی شاہی خاندان کے اہم محافظ چل بسے
سعودی فرمارواؤں کے دیرینہ ذاتی محافظ سعدی بن شنیبر 96 برس کی عمر میں وفات پا گئے۔

سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایفائے عہد اور خدمت کا پیکر سعودی شاہی خاندان کے لیے 45 برس تک محافظ کی ذمہ داریاں ادا کرنے والے سعدی بن شنیبر حرکت قلب بند ہونے سے چل بسے۔

 مملکت کے بانی شاہ عبدالعزیز کے عہد ساز دور میں ان کے ذاتی محافظوں میں شامل ہونے والے سعدی بن شنیبر نے کنگ خالد بن عبدالعزیز اور شاہ فہد بن عبدالعزیز کے ذاتی دستوں میں بھی کام کیا۔

طویل العمر پانے والے سعدی بن شنیبر 45 سال تک سعودی فرمارواؤں کے وفادار ساتھیوں میں سے ایک رہے ، شاہی خاندان کی خدمات کے لیے ان کا سفر صرف 17 برس کی عمر میں شروع ہوا اور اس دوران انہیں تخت نشین فرمارواؤں اور ان کے خاندان کا بھرپور اعتماد حاصل رہا۔

 سعدی بن شنیبر نے سعودی بادشاہوں کے ہمراہ کئی غیرملکی دورے بھی کیے اور ان کے ذاتی محافظ کے طور پر پورے خلوص اور جاں فشانی کے ساتھ خدمات سر انجام دیتے رہے۔

 بڑھتی عمر کے ساتھ انہوں نے شاہ فہد بن عبدالعزیز سے ذاتی محافظ کی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے کا فیصلہ کیا، ان کی درخواست منظور کر لی گئی اور وہ رخصت پر چلے گئے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet