میسی نے سعودی عرب جانے پر پی ایس جی سے معافی مانگ لی

اسٹار فٹبالر لیونل میسی
اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے سعودی عرب جانے پر فرانسیسی فٹبال کلب پیرس سینٹ جرمین( پی ایس جی) سے معافی مانگ لی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ بغیر اجازت سعودی عرب کا دورہ کرنے پر اپنے ساتھیوں اور کلب سے معذرت خواہ ہیں۔ میچ کے بعد چھٹی ملی تھی تو سعودی عرب کا دورہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے بھی سعودی عرب کا دورہ شیڈول کر کے منسوخ کر دیا تھا تاہم اب دورہ سعودی عرب پر معافی مانگتا ہوں اور کلب کے فیصلے کا انتظار ہے۔

واضح رہے کہ لیونل میسی کے کلب پی ایس جی نے انہیں بغیر اجازت سعودی عرب جانے پر 2 ہفتے کے لیے معطل کر دیا تھا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet