گھبراہٹ ہوتی ہے یہ سن کر کہ “گھبرانا نہیں

گھبراہٹ ہوتی ہے یہ سن کر کہ “گھبرانا نہیں

تحریر:فرقان فاروقی

بحرانوں میں گھری تحریک انصاف کی حکومت کو کئ چیلنجز درپیش ہیں دھرنوں کی سیاست کا پھر آغاز ہوتا دکھائ دے رہا ہے اور اگر دھرنے ہوجاتے ہیں تو انہیں  پذیرائ ملنے کی امید ہے کیونکہ اسوقت نیا پاکستان ،پرانے پاکستان سے کہیں مہنگا ہو چکا ہے وزیراعظم پاکستان عمران خان فرما رہے ہیں کہ خوشحالی قریب ہے مگر کتنی قریب ہے اس کا وقت نہیں دیا جا رہا ہے جس سے ملک میں مہنگائ کے جن نہیں بلکہ دیو کو جھیلنے میں ملک کے مکین ناکام ہورہے ہیں متوسط طبقہ بھی اب غربت کی جانب بڑھ رہا ہے ایک مزدور کسی نہ کسی طرح یومیہ اجرت پر گھر چلا رہا تھا مگر اب اس کے اوسان خطا ہوچکے ہیں کیونکہ یومیہ اجرت اپنی جگہ مگر مہنگائ فٹوں بلند ہوچکی ہے ایسے میں دبی دبی چیخیں اب بلند آواز بننے کی جانب گامزن ہیں اور جلد کم ازکم مہنگائ میں ریلیف فراہم نہیں کیا گیا تو دھرنوں کا آغاز کہیں سے بھی ہوگا عوام اس کا حصہ بننے پر مجبور ہونگے، عوام میں یہ تاثر جڑ پکڑتا جا رہا ہے کہ قومی دولت لوٹنے والوں کا کچھ نہیں ہونے والا،فرسودہ نظام کو بہتر بنانے کیلئے کئے گئے وعدے ایک سال میں کچھ نہ کچھ دکھائ دئیے جانے چاہیئے تھے مگر اب تک اس میں پیش رفت کا فقدان نمایاں طور پر نظر آرہا ہے عوام سوال کر رہے ہیں کہ اتنے لوگ پکڑے گئے کسی ایک سے تو بھاری بھرکم رقم نکل جاتی سب آتے جاتے کردار کی مانند جیلوں میں قید ہیں ،وزیراعظم پاکستان عمران خان سے عقیدت رکھنے والوں کا کہنا ہے کہ وہ ان کے سچے عقائد کے قائل ہیں خاص طور پر انہوں نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں اسلام ،مسلمانوں اور کشمیری عوام کی ترجمانی کی وہ ان کے دل پر نقش ہے انہوں نے منی لانڈرنگ پر بھی آواز اٹھائ لیکن اس کے برخلاف ملک میں مہنگائ کا طوفانی شکل اختیار کرلینا برداشت سے باہر ہوتا جا رہا ہے پیٹرول ،ڈیزل ،بجلی ،گیس سب مہنگی ہوگئ ہیں جس کے خرچے اضافی بوجھ کے ساتھ عام عوام برداشت کرنے پر مجبور ہیں جب مذکورہ اشیاء کی قیمتیں آسمانوں کو چھوئیں گی تو کیسے ممکن ہے کہ ملک میں بکنے والی ایک معمولی ماچس کے پیکٹ کی قیمت میں بھی ہوشربا اضافہ نہ ہو ترسیلی اشیاء کی قیمتیں آسمانوں پر ہونگی تو ہر چیز کو پر لگ جانا مقدر بن جاتا ہے اور اسی مقدر کو ملک کے عوام برداشت کر رہے ہیں عوام کی صرف اتنی خواہش ہے کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتیں ان کی دسترس میں آجائیں باقی مسائل وہ خود جھیل لیں گے اب انہیں “گھبرانا نہیں ” کے لفظ سے گھبراہٹ ہونے لگی ہے .

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/comments.php on line 83

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/inqilabn/public_html/wp-content/themes/UrduPress WordPress Urdu Theme Free (muzammilijaz.com)/comments.php on line 89

اپنا تبصرہ بھیجیں