پاکستان کو ون ڈے رینکنگ میں نمبر1 پوزیشن پر آنے کا سنہری موقع مل گیا

پاکستان کو پہلی بار ون ڈے رینکنگ میں نمبر1 پوزیشن پر آنے کا سنہری موقع مل گیا
پاکستان کرکٹ ٹیم کے پاس آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی بار نمبر 1 پوزیشن حاصل کرنے کا سنہری موقع ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے پاس سنہری موقع ہے کہ وہ پہلی بار آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن حاصل کرلے۔ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ پر نظر ڈالیں تو اس وقت آسٹریلیا 113 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے جبکہ بھارت دوسرے نمبر پر موجود ہے، 112 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پاکستان کا تیسرا نمبر ہے جبکہ انگلینڈ 111 پوائنتس کیساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

اگر پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں کلین سویپ یعنی سیریز کے بقیہ دو میچز جیت کر سیریز میں پانچ صفر سے کامیابی حاصل کرتی ہے تو وہ پہلی بار آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر براجمان ہوجائے گی۔

واضح رہے پاکستان نے بدھ کو تیسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کو 26 رنز سے شکست دے کر پانچ میچز کی سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ سیریز کے تیسرے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 287 رنز بنائے۔امام الحق نے 90 اور بابر اعظم نے 54 رنز کی اننگز کھیلی۔ 288 رنز کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 49.1 اوورز میں 261 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کے بقیہ دو میچز جمعہ اور اتوار کو کھیلے جانے ہیں۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet