کوہلی اورگھمبیردونوں ہی کپتانی نہیں کرتے، کوہلی اب آر سی بی کے لیے بطورماہربلے بازکھیلتے ہیں تو ریٹائرڈ گوتم گمبھیرایل ایس جی میں گلوبل مینٹورکے فرائض نبھا رہے ہیں۔
Another angle of the Virat Kohli vs Gautam Gambhir argument and Naveen Ul Haq having some with King Kohli too. #IPL2023 pic.twitter.com/gVLQXdNXsI
— Farid Khan (@_FaridKhan) May 1, 2023
دونوں کھلاڑیوں کے درمیان اس چپقلش کا آغاز بنگلورو میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف آرسی بی کے میچ کے دوران تقریباً ایک دہائی قبل شروع ہوا تھا۔
آئی پی ایل کے موجودہ ایڈیشن میں جب چیلنجرز نے گزشتہ ماہ چناسوامی اسٹیڈیم میں سپر جائنٹس کی میزبانی کی تھی، سابق ہندوستانی اوپنرگوتم گھمبیر نے ایل ایس جی کی جیت کے بعد کوہلی کے ساتھ زبردست مصافحہ کرنے سے پہلے جوش و خروش سے جشن منایا تھا۔
لکھنؤ میں کھیلے جانے والے آئی پی ایل کے 43ویں میچ میں کوہلی کی رائل چیلنجرز بنگلور نے گوت کی ٹیم لکھنؤ سپرجائنٹس کو 18 رنزسے شکست دی۔