سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت کون سے ممالک میں کل عید ہوگی؟ اہم خبر سامنے آ گئی

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات  میں عیدالفطر 24 مئی بروز اتوار کو منائی جائے گی۔
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں عیدالفطر 24 مئی بروز اتوار کو منائی جائے گی۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ وزیر انصاف نے متعدد اعلی عہدیداروں کے ساتھ اجلاس کے بعد اعلان کیا کہ ابوظہبی میں عید الفطر 24 مئی کو ہوگی۔

واضح رہے کہ یو اے ای میں عید الفطر کی نماز گھروں میں ہی ادا کی جائے گی۔

اس مرتبہ سعودی عرب میں عید الفطر قدرے مختلف انداز میں منائی جائے گی کیونکہ کورونا وائرس کی وجہ سے ریاض نے عید الفطر کی تعطیلات کے دوران 24 گھنٹے کرفیو کے نفاذ کا اعلان کر رکھا تھا۔

سعودی وزارت داخلہ نے کہا تھا کہ عید الفطر کی 5 روزہ تعطیلات کے دوران ریاست بھر میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔

دوسری جانب سینٹرل لندن مسجد نے اعلان کیا ہے کہ برطانیہ میں عید اتوارکے روز ہوگی۔

قبل ازیں سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے بھی اعلان کیا کہ کل مملکت میں تیسواں روزہ رکھا جائے گا اور عید الفطر اتوار یعنی 24 مئی کو منائی جائے گی۔

کرونا وائرس کے پیش نظر دنیا بھر میں عیدین کی نماز کے اجتماعات ماضی کی طرح منعقد نہیں کیے جائیں گے، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور ترکی سمیت دیگر ممالک نے عید کے ایام میں ملک بھر میں سخت کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet