نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے اہم بیٹر انجری کا شکار ہوگئے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلےباز حارث سہیل نیوزی لینڈ کے خلاف پریکٹس سیشن کے دوران زخمی ہوگئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اعلامیے کے مطابق مڈل آرڈر بلےباز کی نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں شرکت مشکوک ہے۔
حارث سہیل فیلڈنگ پریکٹس کے دوران بائیں کندھے میں انجری کا شکار ہوئے، البتہ انکو اسپتال لے جایا گیا تاہم اسکین تسلی بخش آئے ہیں۔