شاہد آفریدی کی بیٹی اور شاہین شاہ کی شادی کب ہو گی؟ اہم بیان سامنے آ گیا

شاہد آفریدی کی بیٹی انشا اور شاہین شاہ
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی صاحبزادی انشا آفریدی کی فاسٹ بولر شاہین کے ہمراہ رخصتی سے متعلق تفصیلات بتادیں۔

شاہد آفریدی اور شاہین نجی ٹی وی کے ایک پروگرام کے مہمان بنے جس میں سابق کپتان نے بیٹی انشا کی شادی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میری اپنی شادی بھی کم عمری میں ہوئی اور اب میں نے شاہین اور انشا کے لیے بھی بالکل وہی فیصلہ کیا ہے۔

شاہد آفریدی نے مہینے سے متعلق اعلان سے قبل شاہین سے پوچھا کہ کیا میں ماہ بتادوں؟ جس پر فاسٹ بولر نے رضامندی کا اظہار کیا۔

پھر شاہد آفریدی نے انکشاف کیا کہ فاسٹ بولر کی شادی کی تقریبات رواں سال ستمبر میں شروع ہوں گی۔

یاد رہےکہ شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کا رواں برس فروری کے آغاز میں کراچی میں نکاح ہوا تھا جس میں معروف کرکٹرز سمیت قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی تھی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet