مشیر کھیل پنجاب کا ایتھلیٹس کیلئے بڑا اعلان

وہاب ریاض
پنجاب کے مشیر کھیل وہاب ریاض نے قومی ایتھلیٹس کے لیے بڑا اعلان کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ویڈیو بیان میں وہاب ریاض نے کہا کہ نیشنل گیمز میں پنجاب کے میڈلسٹ ایتھلیٹس کو کیش انعام دیا جائے گا۔

مشیر کھیل پنجاب کا کہنا ہے کہ کھیلوں کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہم ایتھلیٹس کو انعام دیں گے، کیش انعام تمام میڈلسٹ ایتھلیٹس کو ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ سنگلز اور ڈبلز کے گولڈ میڈلسٹ کو 5 لاکھ روپے ملیں گے جبکہ سلور میڈلسٹ کو ڈھائی لاکھ اور برانز میڈلسٹ کو ایک لاکھ روپے انعام ملے گا۔

وہاب ریاض کہنا ہے کہ ٹیم ایونٹ میں گولڈ میڈلسٹ کو دس لاکھ روپے، سلور میڈلسٹ کو 5 جبکہ برانز میڈلسٹ کو ڈھائی لاکھ روپے ملیں گے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet