شاہین شاہ آفریدی نے حال ہی میں ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کی جہاں تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے انشاءسے شادی کرنے کا فیصلہ کیا ، شاہد آفریدی اور میرے بڑے بھائی آپس میں دوست ہیں جبکہ میری والدہ نے رشتہ بھیجا جسے قبول کر لیا گیا۔
شاہین آفریدی نے بتایا کہ ہم اکثر فیملی تقریبات میں آمنے سامنے آتے تھے لیکن کبھی ہماری ملاقات نہیں ہوئی۔
فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی نے بتایا کہ میری اہلیہ کو میری باولنگ زیادہ پسند ہے لیکن انہیں مجھے بیٹنگ کرتا دیکھ کر بھی بہت خوشی ہوتی ہے۔ فاسٹ باولر نے بتایا کہ ان کی اور اہلیہ کی سب سے پسندیدہ چیز بریانی ہے جبکہ انشاء کو سبزیاں بھی بہت پسند ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اہلیہ انشاء کا مزاج بہت محبت والا ہے۔ کرکٹر نے کہا اہلیہ میرے کھیل میں زیادہ دلچسپی نہیں رکھتی لیکن ہر چیز میں سپورٹ کرتی ہے۔
شاہین کا بتانا تھا کہ وہ اب بھی شاہد آفریدی عرف بوم بوم لالا کو لالا ہی پکارتے ہیں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی غصے والے لگتے ہیں اصل میں غصہ کرتے نہیں ہیں۔