سابق کرکٹر شعیب ملک نے بابر اعظم کو قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا مشورہ دے دیا ہے۔
شعیب ملک نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم کو قومی ٹیم کی قیادت چھوڑ دینی چاہیے، بابر اعظم بیٹنگ اور کپتانی میں بہتری کے عمل سے گزر رہے ہیں۔
شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ہمارے کلچر میں فوری نتائج حاصل کرنے کی توقع ہوتی ہے، بابر اعظم کو گائیڈ کرنے والوں کو مشورہ ہے بابر سے کپتانی چھڑوا دیں۔
سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ بابر کی کپتانی اور بیٹنگ اہلیت دو علیحدہ باتیں ہیں، انہیں قیادت کرنے کی بجائے اپنی بیٹنگ پر توجہ دینی چاہیے۔