کرکٹ آسٹریلیا ویب سائٹ نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل کیا گیا۔
ٹیم کا اعلان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی دو سالہ مدت کے دوران بہترین کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا۔
بابر اعظم نے چیمپئن شپ کے دوران 14 ٹیسٹ میچز کھیلے اور 08. 61 کی اوسط سے 1527 رنز بنائے جس میں 4 سنچریاں اور 10نصف سنچریاں بھی اسکور کیں۔
چیمپئن شپ کے دوران قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سب سے بڑی اننگز آسٹریلیا کے خلاف کھیلی تھی جس میں انہوں نے 196 رنز بنائے تھے۔
اعلان کردہ ٹیم میں آسٹریلیا کے عثمان خواجہ، ٹریوس ہیڈ اور پیٹ کمنز شامل ہیں، پیٹ کمنز کو ٹیم کا کپتان بھی مقرر کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ٹیم میں بھارت کے رویندرا جڈیجا، ریشبھ پنت، روی چندرن ایشون، انگلینڈ کے جو روٹ اور جیمز اینڈرسن، سری لنکا کے ڈیموتھ کرونا رتنے اور جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 7 سے 11 جون تک انگلینڈ میں شیڈول ہے۔