ہیلی کاپٹر کو پیٹرول پمپ پر کیسے اتارا گیا؟ حیرت انگیز ویڈیو وائرل

پیٹرول پمپ پر ایک ہیلی کاپٹر کے اترنے کے منظر نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا
پیٹرول پمپ پر ایک ہیلی کاپٹر کے اترنے کے منظر نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا، پائلٹ نے ہیلی کاپٹر کا فیول ٹینک بھروایا اور ایسے چلا گیا جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو۔

 پولینڈ کے شہر گاروولن سٹی کے ایک عام سے پیٹرول پمپ پر بننے والی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ ایک شخص اپنا ہیلی کاپٹر گیرولن کے پیٹرول پمپ پر اتارتا ہے اور کاک پٹ سے اتر کر فیول ٹینک بھرواتا ہے، رقم کی ادائیگی کرتا ہے اور دوبارہ کاک پٹ میں بیٹھ کر آرام سے روانہ ہوجاتا ہے کہ جیسے کوئی بات ہی نہ ہوئی ہو۔

یہ عجیب و غریب منظر کو دیکھ وہاں موجود لوگ حیرت میں مبتلا ہوگئے، کسی صارف نے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

ویڈیو کو 3لاکھ 20ہزار سے زائد لوگوں نے دیکھا اور خوشگوار حیرت کا اظہار کیا، ایک صارف کا اپنے تبصرے میںکہنا تھا کہ میں نے اپنی زندگی میں بہت سارے مناظر دیکھے ہیں لیکن یہ سب سے الگ تھا، کیونکہ ایسا کرنے کیلئے آپ کو حقیقت میں پائلٹ بننا پڑے گا۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet