غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت کرکٹ کے کھیل کے مزید فروغ کیلئے دنیا کی امیر ترین ٹی 20 لیگ کے قیام کی خواہاں ہے۔
Cricket: Saudi Arabia seeks to set up world’s richest cricket competition https://t.co/piYd86By5b
— Malcolm Conn (@malcolmconn) April 13, 2023
رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت نے دنیا کی مہنگی ترین کرکٹ لیگ کے قیام کے لیے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے مالکان اور بی سی سی آئی حکام سے بات کی ہے۔
رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی کی جانب سے بھارتی کرکٹرز کیلئے بیرون ملک کی لیگز میں شرکت پر پابندی ہے تاہم سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے وہاں ایک نئی ٹی 20 لیگ کے قیام کی تجویز سے بھارتی بورڈ اس معاملے پر اپنا مؤقف بدل بھی سکتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں لیگ کے حوالے سے بات چیت ایک برس پہلے شروع ہوئی، آئی سی سی چیئرمین گریگ بارکلے نے ایک انٹرویو میں سعودی سرمایہ کاری کی دلچسپی کی تصدیق کی تھی۔
رپورٹ کے مطابق سعودی حکام اس حوالے سے پُرامید ہیں کہ دنیا بھر کے شائقین کے لیے کرکٹ کا اگلا پڑاؤ سعودی عرب ہوگا۔