ہیکرز کا اسرائیلی ویب سائٹس پر حملہ، اسرائیل کی تباہی کی ویڈیو چلنے لگی

اسرائیلی ویب سائٹس ہیکرز کے نشانے پر آگئیں
 اسرائیلی ویب سائٹس ہیکرز کے نشانے پر آگئیں۔ ہیکرز نے ویب سائٹس پر معمول کی معلومات اور مندرجات کے بجائے ہر جگہ صرف ایک ہی ویڈیو پوسٹ کردی۔

ہیکرز نے ویب سائٹس پر صرف ایک ہی ویڈیو پوسٹ کردی جو ایک ریاست کے طور پر اسرائیل کی تباہی سے متعلق تھی۔

ہیکنگ کی زد میں آنے والی ان ویب سائٹس پر اس ویڈیو کے ساتھ عبرانی اور انگریزی زبانوں میں یہ پیغام بھی لکھا ہوا تھا:اسرائیل کی تباہی کے لیے کاؤنٹ ڈاؤن ایک عرصہ قبل شروع ہو چکاہے۔‘‘

ہیکرز کی طرف سے متاثرہ ویب سائٹس پر اس پیغام کے ساتھ پوسٹ کی گئی ویڈیو میں بظاہر تل ابیب شہر کو تباہ ہو چکا دکھایا گیا ہے۔

اس آن لائن حملے کے بارے میں اسرائیلی ویب کمپنی یوپریس‘ (uPress) کی طرف سے اس کے فیس بک پیج پر بتایا گیا کہ یہ ایک ایسا دانستہ حملہ‘ تھا، جو کئی ایسی ویب سائٹس پر کیا گیا ہے، جس کے لیے ویب ہوسٹنگ یہی کمپنی کرتی ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet