کورونا وائرس: فلسطینی حکام کا اماراتی امداد قبول کرنے سے انکار مگر کیوں؟ اہم وجہ سامنے آگئی

اماراتی امداد
فلسطینی حکام نے کورونا وائرس کیلئے متحدہ عرب امارات کی امداد قبول کرنے سے انکار کردیا۔

عرب خبر رساں ادارے کےمطابق فلسطینی اتھارٹی نے بذریعہ اسرائیلی ائیرپورٹ امداد بھیجنے پر متحدہ عرب امارات کی امداد کو مسترد کردیا اور اسے قبول کرنے سے انکار کردیا۔

فلسطینی وزیر صحت نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ اماراتی حکام نے امداد کے لیے ہم سے کسی بھی قسم کا رابطہ نہیں کیا جب کہ تل ابیب ائیرپورٹ کے ذریعے امداد بھیجنا اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول کے مطابق بتانا ہے۔

انہوں نےکہا کہ متحدہ عرب امارات نے امداد کے سلسلے میں فلسطینی حکام کو نظر انداز کیا لہٰذا بغیر کسی رابطے کے امداد کو مسترد کرتے ہیں اور اسے قبول نہیں کریں گے۔

فلسطینی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ہم ایک خودمختار ملک ہیں اس لیے اماراتی حکام کو سب سے پہلے ہم سے رابطہ کرنا چاہیے تھا۔

واضح رہےکہ منگل کے روز امارات کا سرکاری طیارہ ابو ظبی سے فلسطین کے لیے طبی امداد لے کر اسرائیلی ائیرپورٹ پہنچا تھا جو اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے سرکاری تعلقات نہ ہونے کے باوجود پہلی پرواز تھی۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet