گزشتہ روز مقابلے کے بعد گراؤنڈ میں ہی روہت نے اپنی اہلیہ ریتیکا سے ویڈیو کال کی جس میں ان کی اہلیہ نے کہا بیٹی سمائرا (سیمی) مین آف دی میچ کی ٹرافی دیکھ کر بے حد خوش ہوگی جس پر روہت نے کہا وہ بیٹنگ دیکھ کر خوش نہیں ہوئی؟
Ro on call with Rits after a nail-biting win in Delhi ??#OneFamily #DCvMI #MumbaiMeriJaan #MumbaiIndians #IPL2023 #TATAIPL @ImRo45 pic.twitter.com/qCXaLj8dwT
— Mumbai Indians (@mipaltan) April 12, 2023
روہت شرما نے اہلیہ سے کہا کہ یہ ٹرافی میں اسی کے لیے لاؤں گا، ریتیکا نے کہا میں نے میچ ہمارے کمرے میں دیکھا، میں زور سے چیخ رہی تھی، میری آواز بالکل ختم ہوچکی ہے۔
جس پر روہت شرما نے کہا کہ آخری اوور میں میں اندر چلا گیا تھا، مجھ سے آخری اوور نہیں دیکھا جانا تھا، میرے ناخن چبا چبا کر تقریباً ختم ہوچکے ہیں، میں اس گیم کا حصہ تھا، آئی پی ایل کے ان 15 سالوں میں میں نے اس قسم کے گیم بہت کھیلے ہیں۔
واضح رہے کہ آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز اور دہلی کیپیٹلز کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا جس میں دہلی کیپیٹلز پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.4 اوورز میں 172 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔
جواب میں ممبئی انڈینز نے ہدف آخری گیند پر حاصل کیا اور ٹیم 6 وکٹس سے کامیاب رہی، میچ میں کپتان روہت شرما نے 45 گیندوں پر 65 رنز اسکور کیے اور مین آف دی میچ قرار پائے۔