آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے۔

نئی رینکنگز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نمبر ون پوزیشن پر موجود بھارت کے بیٹر سوریا کمار یادیو کے مزید قریب پہنچ گئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی رینکنگز میں سوریا کمار یادیو 906 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ محمد رضوان 811 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ بابر اعظم کا 755 پوائنٹس کے ساتھ تیسرا نمبر ہے۔

یاد رہے کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کو نیوزی لینڈ کے خلاف 5 میچز کی سیریز میں پوائنٹس بہتر بنانے کا موقع ملے گا۔

دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی بولرزکی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

افغانستان کےفضل حق دوسرے اور آسٹریلیا کےجوش ہیزل ووڈ تیسرےنمبر پرآگئے۔

سری لنکا کے اسپنر وانندو ہسارنگا کی دو درجے تنزلی ہوئی ہے جس کے بعد وہ چوتھے نمبر پر آگئے۔

سری لنکا کےمہیش تھیکشانا پانچویں نمبر پر اور آل راؤنڈرز میں بنگلا دیش کےشکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet