افغانستان کے اسٹار آل راؤنڈر راشد خان نے بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کے ساتھ سحری کرنے کی تصویر شیئر کردی۔
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے لیے بھارت میں موجود راشد خان نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کے ساتھ ہاردیک پانڈیا اور افغانستان کے کھلاڑی نور احمد موجود ہیں۔
راشد خان نے تصویر کے ساتھ پیغام میں لکھا کہ کپتان آپ ہماری سحری میں شامل ہوئے، ہمیں اچھا لگا۔
خیال رہے کہ ان دنوں راشد خان آئی پی ایل میں گجرات ٹائٹنز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
ہاردیک پانڈیا گجرات ٹائٹنز کی کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
View this post on Instagram