پی سی بی کے ذرائع سے بتایا ہے کہ 25 جولائی کے بعد کھلاری انگلینڈ روانہ ہوں گے اور دورے کے اختتام تک وہیں موجود رہیں گے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے واضح کیا ہے کہ آئندہ تین ماہ تک پاکستان کرکٹ ٹیم کو بائیو سیکیور انتظامات میں رہنا پڑے گا
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے کھلاڑیوں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کی صحت اور حفاظت پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا جب کہ کھلاڑیوں کے پاس دورے سے دستبرداری کا آپشن بھی موجود ہو گا۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے دورہ انگلینڈ کی تیاریوں کے آغاز کا بھی منصوبہ تشکیل دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے تحت جون کے اوائل میں تربیتی سیشنز لاہورمیں منعقد کرنے پہ سوچ بچار کیا جا رہا ہے۔
پی سی بی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی حفاظت کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے آئندہ ہفتے تک آگاہی دی جائے گی۔ اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہےکہ سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی فیملی کے ہمراہ انشورنس کو بھی یقینی بنایا ہے۔
پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کا جولائی / اگست میں انگلینڈ کا دورہ شیڈول ہے۔ شیڈول کے مطابق 30 جولائی کو پہلا ٹیسٹ کھیلا جائے گا لیکن کویوڈ 19 کی وجہ سے شیڈول میں ردو بدل کے امکان کو خارج ازامکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔
پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں شیڈول کے مطابق دورے کے دوران تین ٹیسٹ میچز اورتین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلیں گی۔