بابراعظم اور حارث رؤف عمرہ ادائیگی، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

حارث رؤف، بابراعظم
 قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور فاسٹ بالر حارث رؤف نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی، قومی کھلاڑیوں نے حجاز مقدس سے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

بابر اعظم اور حارث رؤف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی تصاویر جاری کی ہیں، بابر اعظم نے مسجد نبوی سے اور حارث رؤف نے مسجد الحرام سے تصاویر شیئر کیں۔

کپتان بابر اعظم نے مسجد نبوی ﷺکے احاطے میں کھڑے ہوکر تصویر بنوائی جس کے پس منظر میں گنبد خضریٰ کا خوبصورت منظر دکھائی دے رہا ہے۔ صارفین سوشل میڈیا پر اسے بہت پسند کررہے ہیں۔
بابر اعظم نے اپنی ٹوئٹ کے کیپشن میں لکھا کہ “بعد از خدا بزرگ توئی،،، قصہ مختصر”۔

بعد از خدا بزرگ توئی
قصہ مختصرـ pic.twitter.com/n1dSdLKF0I

— Babar Azam (@babarazam258) March 30, 2023

اس کے علاوہ قومی فاسٹ بولر حارث رؤف نے بھی مسجد الحرام سے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں عقب میں خانہ کعبہ کا روح پرور نظارہ کیا جاسکتا ہے۔ فاسٹ بولر نے جو تصویر شیئر کی ہے اس میں انہیں احرام پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔ حارث رؤف نے اپنی ٹوئٹ میں “الحمداللہ” لکھا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان دونوں کھلاڑیوں کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے اور بہت سے صارفین نے ان سے دعاؤں کی اپیل بھی کی۔

 

Whats-App-Image-2020-08-12-at-19-14-00-1-1
upload pictures to the internet