ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق کرکٹر حارث رؤف کو کیپیٹل پولیس کے ڈی ایس پی کے اعزازی رینک لگائے گئے۔ آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے حارث رؤف کو اعزازی رینک لگائے۔
واضح رہے حارث رؤف اب تک 57 ٹی 20، 18 ون ڈے اور ایک ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں۔انہوں نے سب سے زیادہ وکٹیں ٹی 20 میچز میں حاصل کی ہیں جن کی تعداد 72 ہے۔ حارث رؤف ون ڈے میچز میں 18 وکٹیں لے چکے ہیں۔ وہ پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی ٹیم میں شامل ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی حارث روف کو اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا خیر سگالی سفیر بنادیا گیا۔
حارث روف کو اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے ڈی ایس پی کے اعزازی رینک لگائے گئے،آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے حارث روف کو اعزازی رینک لگائے۔#ICTP #IGP pic.twitter.com/ecBNNPZndL
— Islamabad Police (@ICT_Police) March 28, 2023